منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوکر 177 روپے30 پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر برقرار رہی۔

آج صبح سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 39 پیسے بڑھ کر 177 روپے30 پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کل ڈالر ایک سو چھہتر روپے اناسی پیسے پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر لے کر اسٹیٹ بینک میں جمع کئے تھے مگر اس کا انٹر بینک مارکیٹ پر کوئی آثر نہیں پڑا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا تھا اعت کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا، ڈالر یہ کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں