کراچی : ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل سستا ہوا رہا ہے، آج بھی 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی 124 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، آج بھی ٹریڈنگ کےآغاز پر ڈالر کی قدر میں اٹھارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی 124 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر122 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 120 اور 121 کے درمیان ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے سے 124 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے55 پیسے سستا ہوکر 124 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سات روز میں روپے کی قدر میں تین اعشاریہ تین چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق غیر ملکی قرضوں کے اجراء کے باعث ڈالر کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی
یاد رہے دو روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5روپے35 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو ساڑھے چارسال بعد ڈالر کی قیمت میں انتی بڑی کمی تھی اور ڈالر 122.50 کا ہوگیا تھا۔
واضح رہے الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔
انتخابات سے قبل ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کرگیا تھا۔