جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دوبارہ نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دوبارہ نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر دو روپے25پیسے بڑھنے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تو ڈالر دو روپے پچیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو چھیالیس روپے پچیس پیسے ہوگیا لیکن بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر پھر نیچے آگیا، جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے پر رہی۔

تازہ ترین اطلاعات اور ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر دوبارہ144روپے پر آگیا۔
قبل ازیں ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ، انٹربینک میں ڈالر 141روپے 39 پیسے پر ہی ٹریڈ کرتے ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانا ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں ہونے والی مسلسل کمی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں