اشتہار

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 47پیسے مہنگا ہوکر 179 روپے تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح برقرار رہی۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 179 روپے پندرہ پیسے تک ٹچ کر گیا۔

- Advertisement -

اوپن مارکیٹ بھی انٹر بینک مارکیٹ کو فالو کرتے ہوئے 180 روپے سے اوپر فروخت ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 178 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ادائیگیوں کےپریشر کی وجہ سے یو ایس ڈالر دباو کا شکار رہے گا۔

یاد رہے دسمبر میں امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچا تھا ، ماہرین کا کہنا تھا 7ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں