کراچی : ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں مسلسل چوتھے دن بھی استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2روپے 65پیسے کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے پر آگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/GD78ttsX5t pic.twitter.com/sYilynpk9d
— SBP (@StateBank_Pak) August 4, 2022
آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں1 عشاریہ17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 226 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 229 روپے سے کم ہوکر 228 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے پر پہنچنے کے بعد 17 روپے کم ہوچکا ہے۔