تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی انتخابات، ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ آج ہوگا

لاس ویگاس: امریکا میں صدارتی انتخابات کے پہلے ری پبلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تیسرے اور آخری مباحثے میں آج آمنے سامنے ہوں گے، ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن پہلے دو مباحثوں کی فاتح رہی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ، عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے صدارتی امیدوار تیسرے اور آخری مباحثے میں ایک دوسرے کو چت کرنے کی کوشش کریں گے۔

trump-1

صدارتی امیدواروں کا تیسرا مباحثہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا، مباحثے کے سلسلے میں دونوں امیدوراوں کے حمایتی بہت پُرجوش ہیں۔

us

خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور ریمارکس پر تنقید کا سامنا کرنے والے ڈونلڈٹرمپ نے انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی تیاری کرلی گئی ہے۔

امریکی صدربراک اوباما نے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے سے پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ بہانے بنانے بند کریں۔


مزید پڑھیں : دوسرا صدارتی مباحثہ ہیلری کلنٹن نے جیت لیا


نوے منٹ کے مباحثے میں معیشت، امیگریشن، خارجہ امور اور دیگر معاملات پربات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ دوسرے صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کافی پرجوش تھیں لیکن مباحثے کے اختتام پر وہ اپنی کار تک بہت مشکل سے پہنچ سکی تھیں لیکن انہوں نے اس حوالےسے کوئی ثبوت نہیں دیے۔


مزید پڑھیں : اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ


واضح رہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن پہلے دو مباحثوں کی فاتح رہی ہیں، دوسرے مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آڈیوٹیب جس نے بھی سنی وہ یہی سمجھتا ہےکہ ٹرمپ میں صدر بننے کی اہلیت نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے2009سے2013 تک وزیرخارجہ کے عہدے پر رہی اس دوران ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرکے قومی سلامتی کوخطرے میں ڈالا جس پر ہیلری کلنٹ نے کہا کہ ذاتی ای میل اکاؤنٹ سے میل بھیجنا غلطی تھی۔

Comments

- Advertisement -