جمعرات, جون 5, 2025
اشتہار

امریکی ایلچی دمشق پہنچ گئے، شام اور اسرائیل کا تنازع ‘قابل حل’ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے اسرائیل اور شام میں تنازع کو قابل حل قرار دے دیا۔

شام کے لیے امریکا کے ایلچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان تنازع "حل کے قابل” ہے جب انہوں نے دارالحکومت دمشق کا دورہ کیا اور عبوری حکومت کی تعریف کی۔

شامل میں اب مغربی طاقتوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تناؤ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

امریکی ایلچی تھامس بیرک نے شام کی خانہ جنگی کے دوران 2012 میں بند ہونے کے بعد پہلی بار امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر جھنڈا لہرایا ہے۔

امریکا نے شام اور اسرائیل کے درمیان 1974 کی جنگ بندی کی تجدید کی ضرورت پر زور دیا۔ ایلچی نے کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان مسائل کے حل کے لیے "مذاکرات” سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا مقصد شام کی موجودہ حکومت کو مضبوط بنانا ہے شام کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملک کی فہرست سے نکالا جا رہا ہے امریکا شام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ شام اسرائیل کےتعلقات کی بحالی ہونی چاہیے شام کے مسئلے کا حل بات چیت میں ہے شام کی نئی قیادت کو مدد دینے کےلیے امریکا پُرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں