تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

امریکا نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا

اسلام آباد : امریکا نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ہے ، استثنیٰ امریکی وزیرخارجہ کی جانب امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذپرپاکستان کی ایک اورکامیابی، امریکاکواپنافیصلہ واپس لیناپڑگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ۔

امریکی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان کو استثنیٰ امریکی وزیرخارجہ کی جانب امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔

مذہبی آزادی سےمتعلق امریکی رپورٹ مسترد


اس سے قبل پاکستان نےمذہبی آزادی سےمتعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی تھی اور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تعصب پرمبنی رپورٹ امریکاکی غیرجانبداری پرسوالیہ نشان ہے ، پاکستان کواپنی اقلیتوں سے متعلق بیرونی مشورےکی ضرورت نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چارفیصدآبادی اقلیتوں پرمشتمل ہے، یہاں آئین میں اقلیتوں کومساوی انسانی حقوق دیےگئےہیں اور مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، پارلیمنٹ میں اقلیتوں کےلیےنشستیں مخصوص ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ نےاقلیتوں اوران کےعبادت گاہوں سےمتعلق تاریخی فیصلےکیے، پاکستان میں اقلیتوں سےمتعلق انتہائی فعال اورآزادکمیشن کام کررہاہے۔

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی غیر تسلی بخش صورت حال رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ اٹھائیس نومبر کو کیا۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں امریکہ محض تماشائی کا کردار ادا نہیں کرے گا، مذہبی آزادی کے بین الاقوامی قوانین کی حفاظت اور ان کا فروغ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -