اشتہار

امریکہ نے درجنوں جدید لڑاکا طیارے ایف35 گراؤنڈ کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ نے درجنوں لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو آکسیجن کی عدم فراہمی پر عارضی طور پر گراؤنڈ کردئیے ہیں۔

امریکی ائیر فورس ترجمان کے مطابق جدید لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فا ئیو کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ پائلٹ کیلئے آکسیجن کی فراہمی کے نظام میں خرابی ہے۔

امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ خرابی کی مکمل درستگی تک طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو مئی سے ابتک ان جدید طیاروں میں آکسیجن کی عدم فراہمی کے پانچ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

جمعے کے روز ایری زونا کے ایئر بیس سے ان طیاروں کی تربیتی پروازیں طے تھیں، لیکن خرا بی سامنے آنے کے بعد پروازوں کو پیر کے روز تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا جبکہ پیر کے روز یہ کہا گیا کہ تربیتی پروگرام پر عمل درآمد تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ مہنگے ترین طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ طیارے ابھی تک کسی جنگی میدان میں استعمال نہیں ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں