ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘امریکا ٹریلین ڈالرز لگا کر بھی طالبان کو شکست نہیں دے سکا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، امریکا ٹریلین ڈالرز لگاکر بھی طالبان کو شکست نہیں دے سکا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے گورنر نے کہا کہ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، افغان جنگ میں پاکستان نے70ہزارجانوں کی قربانیاں دیں، 20لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وقت بھی پاکستان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکاٹریلین ڈالرز لگاکر بھی طالبان کو شکست نہیں دے سکا۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پاکستان کا کردار نیوٹرل ہوگا ہم اس لڑائی کا حصہ نہیں بنیں گے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان مکمل کردار ادا کررہا ہے۔

امریکا نے بگرام ایئربیس خالی کردیا

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیرملکی افواج کا انخلا مرحلہ وار جاری ہے۔ حالیہ دنوں واشنگٹن حکومت نے بگرام ایئربیس بھی خالی کروا دیا جو افغانستان میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ سمجھا جاتا تھا۔

بعد ازاں طالبان نے امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں