واشنگٹن : ہلاکت خیز وبا نے امریکا میں اپنے پنجے گاڑ دئیے ہیں جہاں ابتک سیکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ روز دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا جب ایک خاتون نے بتایا کہ کرونا میں مبتلا ہوکر اس کےچار بہن بھائی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے ساری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے، جہاں دنیا بھر میں اس وائرس نے ہزاروں افراد کی جانیں لیں وہیں امریکا میں بھی درجنوں افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ایک خاتون نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ہمارے گھر کے 4 افراد اس مہلک ترین وبا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں جس میں میری ماں، میری بڑی بہن اور دو بڑے بھائی شامل ہیں۔
"The second we start to grieve about one the phone rings and there’s another person gone.”@ChrisCuomo speaks with members of a New Jersey family who lost four relatives and have nearly 20 other relatives in quarantine because of the coronavirus. "We’re just begging for help.” pic.twitter.com/Va8TpbvBMH
— Cuomo Prime Time (@CuomoPrimeTime) March 20, 2020
الزبتھ فوسکو نے بتایا کہ میری دو بہنیں اور ایک بڑا بھائی اب بھی اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ ایک فرد خطرے سے باہر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الزتھ فوسکو کی ماں گریس بدھ کے روز مری تھی اور اپنی موت کے وقت اس بات سے ناواقف تھی کہ اس کے دو بچے گریس سے پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہلاکت خیز کرونا وائرس 271 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ 14 ہزار 366 افراد ابتک متاثر ہوچکے ہیں۔