جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کی ضرورت ہے،امریکی کمانڈر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل جون نکلسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جون نکلسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات پرتفصیلی نظرثانی کی ضرورت ہے۔

جنرل جون نکلسن نے سینیٹ میں آرمڈ سروس کمیشن کو بتایا ہے کہ بہتر ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے پیچیدہ رشتوں کا جائزہ اس پر پوری طرح سے نظرثانی کرنے کے بعد کیا جائے۔

- Advertisement -

امریکی فوج کےکمانڈر کاکہنا تھا وزیردفاع جیمز میٹس سے ملاقات میں پاکستان کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔

افغانستان میں عالمی اور امریکی فوج کی قیادت کرنے والے امریکی جنرل جان نکلسن کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے لیےسخت پالیسیاں اپناسکتی ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فوجوں کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے مزید ’چند ہزار‘ فوجیوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگی آپریشن سنہ 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں