ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

امریکہ نے مزید 37 کمپنیاں "بلیک لسٹ” کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ تجارت نے اعلان کیا کہ اس نے روسی فوج کو کیے جانے والے تعاون روکنے کے اقدام کے تحت مزید 37 اداروں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ وہ کمپنیاں ہیں جن کی سرگرمیوں میں روسی فوج کو تعاون فراہم کرنا اور چینی فوج کی مدد کرنا شامل ہے، اس کے علاوہ مذکورہ ادارے میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری کرتے رہے یا ان خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ تھیا کنڈلر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہمارے ملک کے لیے تشویش کا باعث ہیں تو اس کی وجہ قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی سے متعلق ہوتی ہے، اس لیے ہم ان کو اداروں کو اس فہرست میں شامل کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ امریکی اداروں کو روک دیا گیا ہے کہ وہ وزارت تجارت کی جانب سے بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں کو اس وقت تک ٹیکنالوجی فروخت نہ کریں جب تک کہ ان کے پاس غیرمعمولی برآمدی لائسنس نہ ہو ۔ چین کی جینیٹک کمپنی”بی جی آئی” اور چینی کلاؤڈ کمیپوٹنگ فرم "انسپر” بھی بلیک لسٹ میں شامل ہوگئی، ان کمپنیوں میں روس کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں