اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی انٹیلی جنس نے اسرائیل پر ایران کے بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر درجنوں ڈرونز سے حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس نے خدشات کا اظہار کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران اگلے ہفتے تک اسرائیل پرحملہ کرسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر اسرائیلی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس نے قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران رمضان ختم ہونے سے پہلے حملہ کرسکتا ہے۔ اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ایران ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدارتی معاون محمد جمشیدی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی حکومت کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے ”جال”میں نہ پھنسے۔

جمشیدی نے امریکا کو جواب دیا کہ ”دور رہو تاکہ تمہیں تکلیف نہ ہو۔ اس پر امریکا کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی حملوں میں مصنوعی ذہانت پر اقوام متحدہ کا سخت ردعمل

ایران کی جانب سے دمشق، شام میں اپنے قونصل خانے پر مہلک حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فوج نے تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیاں روک دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں