اسلام آباد : امریکا کا اعلیٰ سطح وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا، دورے سے سرمایہ کاری اور معاشی و دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کااعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد 2روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی سرمایہ کاری وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری اور معاشی ودو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی اور دورہ کے دوران پاکستان اور امریکام یں انویسٹمنٹ کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد بڑی سفارتی کامیابی ہے، نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے۔