اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

امریکا کا اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس میں مسلح حملوں اورجنسی زیادتی کےخطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹریول ایڈوائیزری میں ہدایت کی ہے کہ وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

- Advertisement -

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا۔ جس کےتحت بھارت کےمتعددعلاقےغیرمحفوظ ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سےبھارت سفرکرناکسی خطرےسےخالی نہیں۔

ریاست منی پورمیں نسلی بنیادوں پرجاری خانہ جنگی پرامریکا نے شدیدتشویش کااظہارکیا اور کہا بھارت میں سفر کرنیوالے امریکی سرکاری ملازمیں کو منی پورمیں سفرکرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

اس سےقبل بھی بھارت میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ متعددغیرمعقول واقعات پیش آچکے ہیں اور مودی کاG-20اجلاس میں بھارت میں امن اورسیاحت کے فروغ کا نعرہ جھوٹاثابت ہوگیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصلی چہرہ دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں