پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

امریکا نے پاکستان اور بھارت کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان اور بھارت کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں امریکی شہریوں کو ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جرائم اور دہشت گردی کے پیش نظر امریکی شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں کیونکہ جموں و کشمیر اور لداخ کےعلاقوں میں بدامنی اور حملوں کے خطرات ہیں، پاکستان بھارت سرحدوں پر مسلح تصادم کےخطرات ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے وسطی، مشرقی بھارت کے حصے غیرمحفوظ ہیں جب کہ منی پور تشدد اور جرائم کی وجہ سےغیرمحفوظ قرار دیا جاتا ہے، بھارتی حکام کے مطابق ملک میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے بھارتی سیاحتی مقامات پر پُرتشدد جرائم، جنسی حملوں کی رپورٹس ہیں۔

’’بھارت میں دہشت گرد بغیر کسی وارننگ کےحملہ کر سکتے ہیں بھارت میں سیاحتی مقامات، نقل وحمل کے مراکز اور شاپنگ مالز پر حملے ہوسکتےہیں، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘‘

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کےفوجی  بڑی تعداد میں موجود ہیں، بھارت اور پاکستان سرحد اور ایل اوسی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم کا خدشہ ہے جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےخطرات موجود ہیں، سیکورٹی  خدشات پر پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کر دی ہے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں