تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا، جان کیری کا اعتراف

نئی دہلی : امریکی وزیرخارجہ نےاعتراف کیا ہے پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا، پچاس ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے، ہم سب کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیئے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری جو بھارت کے دورے میں نئی دہلی کی آئی ٹی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں،  پاکستان میں پچاس ہزارسے زائد لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے، یہ سمجھنا چاہئیے کہ شدت پسندی سے بتدریج نمٹنا کتنا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ملک میں ان گروپوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جو انتہا پسندی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

جان کیری نے کہاکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔


 مزید پڑھیں : دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری


اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سمشا سوارج سے بھی ملاقات کی تھی ، انکا کہنا تھا کہ ان کا ملک اچھے اور برے دہشت گردوں میں نہ فرق کرتا ہے اور نہ کر سکتا ہے اور وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

visit

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پار پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور امریکہ انڈیا کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے یا برے زمرے میں تقسیم کرکے ان میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔


 مزید پڑھیں :  جان کیری اور پینٹا گون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، جان کربی


دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے پینٹاگون سے اختلافات کی تردید کردی تھی اور کہا تھا کہ ہ سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کے خلاف دونوں کا موقف ایک ہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان جان کربی نے کہا امریکا پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، دہشت گردوں کےخاتمہ کیلئے پارٹنرزکے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -