جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

امریکی رکن کانگریس غزہ پر بمباری پر برس پڑے، اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنےکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس نے غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس اسرائیل کی غزہ پربمباری پر برس پڑے اور حکومت سے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنےکا مطالبہ کردیا۔

رکن کانگریس برنی سینڈرز نےایکس پر پوسٹ میں لکھا نیتن یاہو نے دو ہفتے تک غزہ میں خوراک اور پانی بند رکھا اور اب بمباری شروع کردی، ۔یہ حملے کر کے اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑدیا، اسرائیل کو مزید فوجی امداد نہیں دی جائے۔

رکن کانگریس گریگ نے لکھا اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں حملے شروع کردئیے، امریکا کواسرائیلی حکومت کوہتھیار بھیجنا بند کرنا چاہیے، ہم فلسطینیوں پرنیتن یاہو کے حملوں میں مزید شریک نہیں رہ سکتے۔

خیال رہے سات فروری کو ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو سات عشاریہ چار بلین ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں : غزہ کی قیادت اور القدس کے ترجمان سمیت 400 سے زائد شہید

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں غزہ کے وزیراعظم ، نائب وزیرداخلہ ، نائب وزیر انصاف ، داخلی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بھی شہید ہوگئے۔

آج صبح اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ پر بمباری کی جس میں چودہ افراد شہید ہوئے، صیہونی فوج نے خیمیوں، اسکول اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے پانچ منزل عمارت زمیں بوس ہوگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں