امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں اپنے ہی 2 لڑاکا طیارے مار گرائے، ان طیاروں کو گائیڈڈ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں تعینات امریکی بیڑے نے اپنے ہی 2 طیاروں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، امریکی فوج نے غلط فہمی کی بنا پر یہ انتہائی اقدام کیا، مذکورہ واقعہ کل صبح کے اوقات میں پیش آیا۔
بلا اجازت پاکستان آنے کی کوشش، امریکی طیارہ واپس بھیج دیا گیا
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے، سینٹ کام نے بتایا کہ واقعے کے وقت امریکی فوج یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کررہی تھی۔
- Advertisement -
سینیٹ کام نے اپنے ہی 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے کے حوالے سے مزید بتایا کہ امریکی بیڑے سے اڑنے والے دونوں طیاروں پر غلطی سے فائر کردیا گیا۔