جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان میں امریکی مشن نے ایڈوائزری جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر پاکستان میں امریکی مشن نے ایڈوائزری جاری کردی۔

امریکی مشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال مسلسل تبدیل ہورہی ہے، الرٹ فوجی سرگرمی اور فضائی حدود کی بندش کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے۔

امریکی مشن کے مطابق ہم ان پیش رفتوں پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ معمول کے مطابق کھلا رہے گا، کراچی، لاہور، پشاور میں بھی قونصل خانے کھلے رہیں گے۔

پاکستان میں امریکی مشن کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریبی علاقوں کے لیے پہلے سے جاری سفر نہ کرنے کی ہدایت بدستور برقرار ہے۔

مشن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر دہشت گردی، مسلح تصادم کا خطرہ موجود ہے، امریکی شہری تصادم والے علاقے میں موجود ہیں تو وہاں سے نکلنے کی کوشش کریں، اگر نکلنا ممکن نہ ہو تو محفوظ جگہ پر پناہ لینی چاہیے۔

امریکی مشن کے مطابق پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازوں کی دستیابی میں تغیر پایا جارہا ہے، کچھ شہری پروازیں رات کے وقت چلائی گئیں، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں پروازوں کی عارضی معطل کا اعلان کیا گیا ہے، اگر آپ خود کو کسی فوجی سرگرمی کے قریب پاتے ہیں تو احتیاط برتیں۔

امریکی سفارتخانہ اپنے پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے ضروری اپڈیٹس فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں