تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اہرام مصر پر چڑھنے کے جرم میں امریکی فیشن ماڈل گرفتار

قاہرہ : معروف امریکی ماڈل کینسی ولانسکی بغیر اجازت اہرام مصر پر چڑھنے کے جرم میں گرفتار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی معروف فیشن ماڈل اور ہنگامہ خیزی کے مشہور کینسی ولانسکی کو 2019 کے اختتام کو یادگار کمحوں میں بدلنے کےلیے گیزہ کے اہرامات پر چڑھنا مہنگا پڑھ گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کینسی ولانسکی جب مصر کے علاقے گیزہ پہنچی تو انہیں کوئی پہنچان نہ سکا اور اسی دوران انہوں نے اپنی ٹیم کا تعارف کروایا اور اہرام مصر کی چوٹی سر کرنے سے متعلق ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسی کے ساتھ موجود ان کے دوست نے انہیں آگاہ بھی کیا کہ بغیر اجازت اہرام مصر پر چڑھنا جرم ہے اس کےلیے پہلے خصوصی اجازت نامہ لینا پڑتا ہے لیکن کینسی نے بغیر اجازت غروب آفتاب کے وقت اہرام پر چڑھنا شروع کردیا۔

اسی دوران ان کے دوست نے دوبارہ آگاہ کیا کہ ایک مصری پولیس افسر بغیر اجازت اہرام پر چڑھنے کے جرم میں گرفتار کرنے آرہا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ایک افسر کو کینسی کے دوست سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو انہیں اہرام پر چڑھنے کےلیے اجازت نامہ لینے سے متعلق بتارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فیشن ماڈل کو اہرام مصر پر چرھنے کے جرم میں ایک رات پولیس اسٹیشن میں گزارنا پڑی جس کے بعد انہیں اگلی صبح رہا کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن میں دیئے گئے ایک بیان میں کینسی نے کہا کہ میں اہنے سال کے اختتام کو یادگار بنانا چاہتی تھی اور میری خواہش پوری ہوگئی۔

عرب میدیا کا کہنا ہے کہ کینسی نے 2019 میں یورپین چیمپیئن ٹورنامنٹ فائنل میں مہم جوئی کا مظاہرہ کرنے کے لیے برہنہ ہوکر پہنچ گئی تھیں۔

اس میچ میں لیور پول کی ٹیم جیتی تھی اور اس ٹورنامنٹ میں مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -