تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی کوریا امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر مزاکرات کے لیے راضی ہے: امریکی وعویٰ

واشنگٹن: امریکی حکام کے ایک اعلیٰ افسر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا سے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے راضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے عالمی جوہری پروگرام قوانین کی ہمیشہ خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں امریکا نے ان پر مختلف پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں اس کے باجود امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے امریکہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ اس کے سربراہ کم جونگ ان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات میں پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مذاکرات سے قبل شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی مستقبل میں ہونے والی ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے سے متعلق امریکی حکومت کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

شمالی کوریا نےامریکہ سےمذاکرات پررضامندی کا اظہار کردیا

خیال رہے کہ تاحال شمالی کوریا حکام یا کسی اعلیٰ عہدیدار نے صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث ملاقات کی اس پیشکش اور اس کے پیچھے کار فرما مقاصد کے بارے میں قیاس آرائیاں بدستور جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -