پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
پاکستانی اسکواش کے جونیئر کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی رشی سری واستو سے ہوگا۔
حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں ایکواڈور کے جیویئر رومو کو تین صفر سے شکست دی اور ان کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔
پاکستانی نوجوان اسکواش پلیئر مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل میں پہنچے ہیں۔ حذیفہ نے کوارٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبین کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی ہیں۔ یو ایس اوپن انڈر 19 چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔