جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے مذاکرات، مشترکہ اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ نے پاک فوج کے شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ کو جاری رکھنے پر بات چیت کی ہے۔ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے مشاورتی گروپ کے دو روزہ مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا شدت پسندوں کیخلاف کاروائیوں میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.

مذاکرات میں پاکستان کی قیادت سیکریٹری دفاع محمد عالم خٹک جبکہ امریکی گروپ کی قیادت انڈر سیکریٹری ڈیفنس کرسٹین وورمتھ نے کی۔ اعلامیے کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف کاروائیوں سے پاک افغان سرحد مستحکم ہوئی ہے جبکہ القاعدہ سمیت دہشت گردوں کے دیگر نیٹ ورک بھی کمزور ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا جبکہ یہ تعلقات خطے کے امن، استحکام اور سیکورٹی کیلئے ناگزیر ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان فاٹا میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گاجبکہ اس سلسلے میں پاک فوج کو امریکا کی حمایت اور تعاون حاصل رہے گا، دو روزہ مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں