پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام گلوکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی شہر ولیجو میں پولیس نے سیاہ فام گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ولیجو میں پولیس نے سیاہ فام گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر ولیجو میں 21 سالہ سیاہ فام ریپر سنگر ویلی بو کو ایک ریستوران کے باہر ان کی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ ریستوران انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص اپنی گاڑی میں سو رہا ہے، پولیس موقع پر پہنچی اور کار کا جائزہ لیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کی گود میں پستول رکھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

اس صورت حال میں پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی آگے بڑھا دی اور پولیس کو اپنے تحفظ کے لیے فائرنگ کرنا پڑی۔

دوسری جانب گلوکار کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے بجائے ویلی کو قتل کردیا یہ نسلی تعصب کا کیس ہے پولیس نے بھائی کو سیاہ فام ہونے کی وجہ سے قتل کیا۔

ویلی کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا کام کسی مشکوک شخص کو حراست میں لینا ہوتا ہے لیکن یہاں تو پولیس خود جج، جیوری اور جلد بن کر سامنے آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں