تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکی صدر ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑے

پولینڈ: امریکی صدر جو بائیڈن ایک مرتبہ پھر جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور لڑکھڑا گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پولینڈ کے ایئرپورٹ وارسا چوپن پر اس وقت پیش آیا جب وہ طیارے میں سوار ہونے جا رہے تھے کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے گرگئے تاہم انہوں نے فوری طور پر ریلینگ کا سہارا لیتے ہوئے گُھٹنوں کے بل سیڑھی پر ہی رکے پھر اٹھ کر سیڑھیاں چڑھنا شروع ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ جب جہاز پر چڑھتے ہوئے اسی سالہ جو بائیڈن گرے ہیں، بائیڈن کے بار بار گرنے سے انکے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مارچ دو ہزار اکیس میں بائیڈن ایئر فورس کی سیڑھیوں دو بار لڑکھڑانے کے بعد گر پڑے تھے۔

اسی طرح گذشتہ سال مئی میں بھی جو بائیڈن ایک بار توازن کھوتے ہوئے دیکھے گئے اور یہ واقعہ ایئر فورس بیس سے روانگی کے وقت جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر مشرقی یورپ کے تین روزہ دورے پر تھے جو روس کے یوکرین پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر کیا گیا اس دوران انہوں نے کیف کا اچانک دورہ بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -