بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

دوسری اہلیہ کو شادی کیلیے کتنی بار پیشکش کی؟ جو بائیڈن نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اپنی دوسری اہلیہ جل بائیڈن کو شادی کے لیے کی گئی آفرز سے متعلق خوشگوار انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے اداکارہ ڈریو بیری مور کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔

’کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ نے جل بائیڈن کو شادی کے لیے پانچ مرتبہ پیشکش کی؟‘ اس کے جواب میں جو بائیڈن نے بتایا: ’یہ بالکل سچ ہے۔ پانچ مرتبہ پیشکش کرنے کے بعد جل نے ہاں کی۔‘

جو بائیڈن اور جل بائیڈن کی شادی 1977 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ امریکی صدر نے پہلی اہلیہ کے روڈ حادثے میں ہلاکت کے بعد دوسری شادی کی۔ ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

شو میں جو بائیڈن نے بتایا کہ جب پہلی بار جل کے ساتھ باہر گیا تو محسوس ہوا کہ میرے لیے یہی خاتون ٹھیک ہے، اسی لیے میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا اور بیٹی میرے پیچھے پڑے تھے کہ میں کسی طرح جل کو پرپوز کروں، میں نے ان کے لیے یہ سب کیا کیوں کہ وہ اپنی والدہ کو کھو چکے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں