اشتہار

بائیڈن کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا، بیٹے پرفرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے بیٹے ہنٹر پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے امریکی صدر بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں اسلحہ خریدتے وقت غلط بیانی کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے اسلحہ خریدتے وقت منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی کی تھی، امریکی صدر کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دی تھی۔

ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا تھا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

اسپیکر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروبار سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا، ریپبلکنز نے ہنٹربائیڈن پر یوکرین سے کاروبار میں کرپشن کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اورسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔

میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ہاؤس ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں