ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

جوبائیڈن نے خود کو ’’عورت‘‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ "میں سیاہ فام صدر کے ساتھ خدمت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں”۔

زندگی کی 81 بہاریں دیکھنے والے جوبائیڈن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں بے حد مصروف ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر ان کی زبان پھسل جاتی ہے کچھ کہتے کہتے وہ اچانک کچھ اور کہہ جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اگلی بار بھی امریکہ کا صدر بننے کی شدید خواہش رکھتے ہیں، اور زبان لڑکھڑانے کی وجہ سے ہونے والی غلطیوں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

- Advertisement -

Biden

گزشتہ دنوں اپنے طاقتور حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک مباحثے میں ہونے والی ناکامی اور ہزمیت کو چھپانے کی کوشش میں کچھ الٹا ہی کہہ جاتے ہیں، لیکن ان کی یہ کوششیں ان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں۔

کچھ ایسا ہی اس بار بھی ہوا، غلطی کے ایک تازہ واقعہ میں جوبائیڈن نے خود کو ’سیاہ فام‘ خاتون‘ قرار دے ڈالا۔

ایک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں سیاہ فام صدر کے ساتھ خدمت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں”۔ شاید وہ اپنی نائب صدر کملا ہیرس کے بارے میں بات کر رہے تھے جو سابق سیاہ فام امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت میں کام کرچکی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جوبائیڈن نے گزشتہ روز پینسلوینیا کے ایک مقامی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں