تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

جوبائیڈن کوبحیثیت امریکی صدر کیا مراعات ملیں گی؟ جانیے

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2020 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد انہیں بطور صدر بھاری تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدر منتخب ہونے والے صدر کو یکساں تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر کو تفریح کے لیے سالانہ 19 ہزار ڈالر الاؤنس دیا جاتا ہے علاوہ ازیں ایوان صدر (وائٹ ہاؤس) میں رہائش دی جاتی ہے، یہ چھ منزلہ عمارت 32 کمروں پر مشتمل ہے جہاں کھیلوں ، فٹنس کلب، سوئمنگ پول سمیت دیگر چیزوں کے لیے علیحدہ مقامات مختص ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے صدر کو ایک لاکھ ڈالرز کا فنڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں 1 لاکھ 75 ہزار ڈالرز خرچ کیے تھے جبکہ بارک اوباما نے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

صدر کی خدمت کے لیے وائٹ ہاؤس میں ماہر باورچی خدمات انجام دیتے ہیں جن کی تنخواہ سرکاری خزانے سے ادا کی جاتی ہے، وہ شیڈول کے حسال سے روزانہ مزے دار کھانے تیار کر کے صدر کے اہل خانہ کو دیتے ہیں، علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں ہی میری لینڈ کیمپ (تفریح گاہ) ہے جہاں صدر اور اہل خانہ آرام کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن: محنت کش کا ’ہکلا بچہ‘ امریکا کا صدر

میری لینڈ کیمپ میں سوئمنگ پول، جمنازیم سمیت دیگر تفریح فراہم کرنے والی چیزیں موجود ہیں جبکہ یہاں آرام کرنے کے لیے ایک ریسٹ ہاؤس بھی موجود ہے۔

امریکی صدر کو قانون کے مطابق بوئنگ طیارہ استعمال کرنے کی اجازت ہے جس میں جدید طبی سہولیات موجود ہوتی ہیں، اس جہاز میں حکمران اور اہل خانہ کے لیے مخصوص نشستیں ہیں جبکہ دیگر عملے کے لیے کرسیاں علیحدہ مختص ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صدر کی خدمت کے لیے ایک ڈاکٹر مقرر ہوتا ہے۔ صدارتی طبی عملہ ہر وقت ان کے ساتھ رہتا ہے، یہاں معائنہ کے کمرے، طبی سامان اور فوجی ڈاکٹروں کا اپنا کلینک بھی موجود ہے۔

صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد امریکی صدر کو سرکاری خزانے سے سالانہ دو لاکھ ڈالر پینشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں جبکہ انہیں یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی پینشن کے لیے درخواست دائر کریں۔

یہ  بھی پڑھیں: ’امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی‘ جوبائیڈن اور کملا کا خطاب

بتایا گیا ہے کہ 2001 میں کانگریس کی جانب سے صدر کی تنخواہ میں اضافے اور ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا جس کے بعد منتخب ہونے والے شخص کو چار لاکھ ڈالرز سالانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ ترمیم سے قبل امریکی صدر کو سالانہ دو لاکھ ڈالرز تنخواہ دی جاتی تھی۔

Comments

- Advertisement -