اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

امریکی صدارتی الیکشن: کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کیا آپ یہ جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے 47 ویں صدر کے لیے آج الیکشن ہو رہے ہیں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

امریکا کے صدارتی الیکشن کے لیے آج پولنگ شروع ہو رہی ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگی۔ اس الیکشن میں ری پبلیکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس میدان میں ہیں اور مبصرین دونوں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔

اگلا امریکی صدر کون ہوگا یہ تو نتیجہ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا لیکن ہم یہاں آپ کو دونوں امیدواروں کی زندگی کے کچھ مخفی اور کچھ سیاسی پہلو کے بارے بتا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ:

 

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا صدارت کا تاج پہننے کے لیے میدان میں اترے ہیں اور اس وقت ان کی عمر 78 برس سے زائد ہے۔

ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک کے علاقے کوئنز میں بزنس ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے گھر پیدا ہوئے۔ 13 سال کی عمر میں ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا، جہاں سیاسیات بھی پڑھی۔ 1968 ٹرمپ نے یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے معاشیات میں گریجویٹ کیا۔

ٹرمپ کے سابقہ دور صدارت میں میلانیا ٹرمپ امریکا کی خاتون اول رہیں تاہم یہ بات شاید کم لوگوں کو معلوم ہو کہ میلانیا ٹرمپ کی دوسری نہیں بلکہ تیسری بیوی ہیں۔

سابق امریکی صدر کی ابتدائی دو شادیاں ناکام ہوئیں جس کے بعد انہوں نے میلانیا سے تیسری شادی کی اور ان کے چار بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاست شروع کرنے سے قبل اپنے والد فریڈ ٹرمپ کے قرض سے ذاتی کاروبار شروع کیا اور 1971 میں خاندانی کمپنی کا کنٹرول حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے ہوٹلز اور تعمیراتی منصوبوں سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔

وہ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی جڑے رہے۔ ٹرمپ نے مشہو ٹی وی شوز کی میزبانی کی اور چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا رجحان 80 کی دہائی میں سیاست کی جانب ہوا اور 1987 میں پہلی بار صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی اور 2000 میں ریفارمز پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔

2008 میں ٹرمپ ایک بار پھر اس وقت خبروں کا مرکز بن گئے جب انہوں نے اس وقت کے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی جائے پیدائش امریکا کے بجائے کینیا کو قرار دیا۔

اپنے متنازع بیانات اور متعدد اسکینڈلز کے سبب ٹرمپ 2016 کی انتخابی مہم پر پوری طرح چھائے رہے اور ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر سیاسی مبصرین سمیت دنیا کو حیران کیا اور امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے۔

اپنے دورِ اقتدار میں ٹرمپ انتہائی دائیں بازو پالیسیوں کی حمایت سمیت متعدد اقدامات پر تنقید کی زد میں رہے۔

گزشتہ الیکشن 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کے خلاف صدارتی انتخابات ہار گئے اور 6 جنوری کو پارٹی کے حامیوں سمیت امریکی ایوان پر دھاوا بول دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں اور اس صورتحال میں صدارت کے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ ان ہیں متعدد عدالتی کیسز کا سامنا ہے۔

کاملا ہیرس:

 

ایران کا اسرائیل پر حملہ، کاملا ہیرس کا ردعمل | Daily Aaj

امریکا کی موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس ڈیموکریٹ کی جانب سے امیدوار ہیں۔ اگر آج الیکشن میں وہ کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ وہ امریکا کی پہلی خاتون صدر بن کر تاریخ رقم کر دیں گی کہ اس سے قبل امریکا کی 235 سالہ تاریخ میں کسی خاتون نے صدارت کا منصب نہیں سنبھالا۔

کاملا ہیرس کے والدین تارکین وطن ہیں۔ ان کی والدہ کا تعلق بھارت جب کہ والد کا تعلق جیمیکا سے ہے۔ وہ کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں 20 اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر 60 برس ہے۔

انہوں نے 1986 میں امریکا کی ہارورڈ یونی ورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں گریجویشن کیا اوار 1989 میں ہیسٹینگز کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

کاملا پہلی بار 2016 میں امریکی سینیٹ کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس سے قبل 2011 سے 2016 تک وہ کیلیفورنیا میں پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔

کاملا کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کے طور پر منتخب والی پہلی سیاہ فام اور امریکی سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی دوسری سیاہ فام خاتون ہیں جو 2020 کے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔

امریکی صدارتی الیکشن: ریاست نیو ہیمشائر میں ووٹوں کی گنتی مکمل، کس کو برتری حاصل؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں