جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی الیکشن: کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 پاکستانی نژاد بھی میدان میں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے صدارتی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی نژاد بھی انتخابی میدان میں ہیں

ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلیمان بھوجانی جو پہلے بھی پاکستانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اب ایک بار پھر الیکشن لڑ رہے ہیں اور ڈیموکریٹ کی جانب سے امیدوار ہیں۔

دونوں امیدواروں کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔ وہ طویل عرصے سے ہیوسٹن میں آباد ہیں اور جنوری2023 سے ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ہیں۔

- Advertisement -

سلیمان لالانی اور سلیمان بھوجانی نے اپنے سابقہ دور میں ٹیکساس اسمبلی سے مسلمانوں کے حق میں کئی قراردادیں منظور کرائیں جن میں بالخصوص رمضان المبارک، عید میلاد النبی ﷺ اور یوم پاکستان سے متعلق قراردادیں شامل ہیں جب کہ انہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی امریکی ایوان میں آواز بلند کی۔

پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ یعنی حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کررہے ہیں اور اس بار ڈاکٹر لالانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف لیا سیمنز سے ہے جو کمیونٹی سروسز سے وابستہ ہیں۔

سلمان بھوجانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 کے نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ بھوجانی اٹارنی اور سٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

پچھلے الیکشن میں سلمان بھوجانی نے 20 ہزار 182 اور ان کے ری پبلکن حریف جو لیونگسٹن نے 14 ہزار 610 ووٹ حاصل کیے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ لوگ اپنا ووٹ لازمی دیں کیونکہ امریکا وہ ملک ہے جہاں لوگ دھاندلی سے الیکشن نہیں جیتتے بلکہ ہر شخص کا ووٹ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، الیکشن کے دن گھر سے باہر نہ نکلنے اور بعد میں صورتحال پر کڑھنے کی عادت چھوڑنا ہوگی۔

ویڈیو: امریکا کا نیا صدر کون؟ دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کر دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں