تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

اسلام آباد : امریکا نے پاکستان کوانسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سےخارج کردیا اور ٹِئر ٹو واچ لسٹ سے ٹِئر ٹو میں اپ گریڈ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانوں کی اسمگلنگ کی سالانہ 2022 کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

جس میں امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کااسٹیٹس بہتر کردیا اور پاکستان کو درجہ ٹو کی واچ لسٹ سے نکال کر
ٹِئر ٹو واچ لسٹ سے ٹِئر ٹو میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم معیار پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کے اثرات کے باوجود حکومت نے گزشتہ رپورٹنگ کی مدت کے مقابلے مجموعی طور پر بڑھتی ہوئی کوششوں کا مظاہرہ کیا، ان کوششوں میں ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت بڑھتی ہوئی تفتیش، استغاثہ، اور سزائیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے انسانی ٹریفیکنگ کے متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی اپنائی۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف ائی اے نے دیگر صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر متاثرین کی شناخت اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کے نفاذ پر عمل کیا ، یو این او ڈی سے کے اشتراک سے مزید اسٹیک ہولڈرز کے لئے تربیت کا انعقاد کیا۔ رپورٹ

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر عمل درآمد کے لیے وسائل مختص کیے۔

ڈی جی ایف آئی نے بتایا کہ ایف ائی اے انسانی ٹریفیکنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -