جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے: پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں دفاعی اقدامات کر رہا ہے، بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے حملوں کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

سی این این کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اب کافی عرصے سے جاری ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے حکومت پاکستان پر عوام کا بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا بھارت یہ توقع کررہا تھا کہ ہم قربانی کی بھیڑ کی طرح بیٹھے رہیں گے؟ بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان پر حملے کا ردعمل نہیں آئے گا، ہم جواب دیں گے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نےکہا مزید کہا کہ بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں