تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ترکیہ کو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر رضامندی کا انعام مل گیا

واشنگٹن: ترکیہ کو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت پر رضامندی کا انعام مل گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی حمایت کردی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فروخت سے ترکیہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے نیٹو کے دفاع کو تقویت ملے گی، امریکا ترکیہ لڑاکا بیڑے کو جدید بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے روس سے S-400 دفاعی میزائل سستم خریدنے پر ترکیہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایف – 35 فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کے بدلے عالمی طاقتوں سے متعدد رعائتیں حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کی حامی بھرلی

واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی حمایت کردی ہے۔ ترکی نے اس سے قبل تنظیم میں ان ممالک کی شمولیت کے بارے میں عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ ان ممالک کی جانب سے کرد انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔

سویڈن اور فن لینڈ ترکی کی حمایت کے بغیر نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ نیٹو کے کسی بھی فیصلے کے لیے تمام 30 رکن ممالک کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -