اشتہار

پاکستانی عوام کو سیاسی فیصلے خود کرنے ہوں گے ، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے ، امریکا صرف پاکستان میں جمہوریت اور اس کے آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان کے حوالے سے کہا کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے ، اس حوالے سے امریکہ کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم صرف پاکستان میں جمہوریت اور اس کے آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہمارے مفاد میں ہے۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایک اصلاحاتی ایجنڈا ہے، جو پاکستانی حکومت کے درمیان ہے۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خاص طور پر ان اصلاحات پر جو پاکستان کے کاروباری ماحول کو بہتر بنائیں گے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے ایسا کرنے سے پاکستانی کاروبار دنیا بھر میں مزید پرکشش اور مسابقتی ہو جائیں گے، یہ ایک زبردست وسائل کا حامل اور ہمارا شراکت دار ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں