اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

داعش نفسیاتی مرض میں مبتلا عفریت ہے،جان کیری

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس :‌امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی تہذیبوں کا تصادم نہیں۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پیرس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیاں تہذیبوں کا تصادم نہیں، داعش ایسا عفریت ہے جو نفسیاتی مرض میں مبتلا ہے اور جس کی کوئی تہذیب نہیں، داعش کے خلاف فرانس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

دوسری جانب پیرس حملوں کے بعد فرانس کی داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، فرانس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پرمزید حملے کئے ہیں۔

فرانس کے صدرفرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خاتمے تک اس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں