جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

شام میں ایران کے حامی گروپس کو نشانہ بنایا ہے، امریکی وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے امریکی افواج نے مشرقی شام میں ایران کے پاسداران انقلاب اور دیگر ملیشیا گروپس کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے، ان گروپس کی جانب سے عراق اور شام میں ہماری افواج پر حملے کئے جارہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’یہ فضائی حملے البو کمال شہر میں ایک تربیت مرکز اور مایادین شہر میں ایک سیف ہاؤس پر کیے گئے۔‘

واشنگٹن کے مطابق شام میں موجود عسکرپت پسند گروپوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی افواج پر 17 اکتوبر کے بعد سے 45 حملے کئے جاچکے ہیں، جن میں درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

حالیہ ہفتوں میں امریکی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان حملوں کا براہ راست تعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ سے ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 2500 امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں جبکہ شام میں داعش گروپ کے احیا کو ناکام بنانے کے لیے تقریباً 900 امریکی فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں