اشتہار

امریکا وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ مشترکہ مفادات آگے بڑھانے کا خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مشترکہ مفادات آگے بڑھانے کا خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مشترکہ مفادات کوآگےبڑھانےپرمرکوزرہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کےساتھ اتحادکوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان کےساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، خوشحال اور جمہوری پاکستان کوامریکاکےمفادات کےلیےاہم سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز شہباز شریف نے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا ، صدرمملکت عارف علوی نے شہبازشریف سے حلف لیا۔

اس سے قبل ملک کی سولہویں قومی اسمبلی نے اپنا چوبیس واں قائد ایوان چُنا تھا اور شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، ق لیگ اور استحکام پاکستان کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کو بانوے ووٹ ملے۔

جے یو آئی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور اس کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو میثاق معیشت کے ساتھ میثاقِ مفاہمت کی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں مل کر بیٹھیں اورپاکستان کوسنواریں۔ کبھی انتقام کی سیاست کانہیں سوچا،صبروتحمل سے کام لیا، ہمارے سامنےپہلا راستہ اپنی سیاست بچا کرآرام سےگھربیٹھنےاور دوسراملک بچانےکیلئےہرچیزکی قربانی دینا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں