تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا میں صدر کے ساتھ ساتھ کانگریس اورسینٹ کے ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا

واشنگٹن : امریکا میں صدارتی انتخاب کے ساتھ ساتھ کانگریس اورسینٹ کے ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا، موجودہ کانگریس اور سینٹ میں اس وقت ری بپلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔

ایوان نمائندگان اور سینٹ کے سو میں سے چونتیس ارکان کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا، کانگریس میں ری بپلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ اکثریت حاصل کرتے ہیں یا ایک بار پھر ری پبلکن کا راج ہوگا یہ ہی مستقبل کے صدر کے اختیارات کا فیصلہ کریگا۔

ہیلری جیتیں لیکن کانگریس میں اکثریت ری پبلکن کی برقرار رہی تو ہیلری کلنٹن کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، سینٹ اور ایوان نمائندگان تمام امدادی رقوم کی منظوری دیتا ہے، اسی ایوان نے اوباما انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود پاکستان کی امداد رکوائی۔


مزید پڑھیں :  امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا؟امریکی صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی


ہیلری کلنٹن صدر بن بھی گئیں تو یہ سوال سب سے اہم ہے کیا ری بپلکن دو، ڈھائی سال تک ہیلری کلنٹن کو چلنے دیں گے؟ کیا ہیلری کے خلاف کیس شروع ہوسکتے ہیں؟ہیلری اپنی مرضی سے ایک جج بھی فائز کرسکیں گی؟

ایوان نمائندگان میں ایک بار پھر ری پبلکن کی اکثریت کہیں ہیلری کلنٹن کوبے بس صدر نہ بنا دے۔

خیال رہے کہ عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائینٹس کی برتری حاصل ہے، ہلیری کے پوائنٹس اڑتالیس جبکہ ڈونلڈٹرمپ کے چوالیس ہیں، ارلی ووٹنگ میں چار کروڑ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں، ریاست اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کےمقابلے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -