پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، امریکی سینیٹر کوری بوکر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کوری بوکر نے کہا ہے کہ بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، چاہتے ہیں کہ کشمیرمیں حق خودارادیت پر آفاقی جمہوری اصول کی پاسداری ہو۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرکوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔

کشمیر میں حق خودارادیت پر آفاقی جمہوری اصول کی پاسداری ہو، جمہوری ممالک عالمگیرجمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔

سینیٹر کوری بوکر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے جمہوری پاسداری کو یقینی بنوانا ہماری بھی ذمہ داری ہے، امریکا میں دس لاکھ پاکستانی کمیونٹی محب وطن امریکی ہیں۔

امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ہے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سترہواں روز

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ملک کیلئےخدمات قابل قدر ہیں، پاکستانی کمیونٹی نفرت اور تعصب کےخلاف ہمیشہ کھڑی نظرآتی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن میں گولیاں ماری گئیں۔ وادی میں بچوں کوزبردستی اسکول بھیجنے کیلئے بھی والدین پر بھی دباؤ ڈالاجارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں