20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’امریکی بحری بیڑے کی مدد پر حماس کاردعمل‘

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے خلاف جنگ میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد حماس کی جانب سے رد عمل سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کیلئے اعلان کردہ امریکی امداد فلسطینیوں کے خلاف ‘جارحیت’ کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بیڑہ بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہریوں کے تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کیلئے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں