تازہ ترین

امریکا کا بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن: بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کی بے توقیری پر امریکا نے اظہار تشویش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو گئی ہے، جس پر امریکا بھی بھارت کے خلاف بول اٹھا ہے، امریکا نے بھارت میں خواتین کی بے توقیری پر تشویش کا اظہار کیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے وائرل ویڈیوز کے ذریعے سامنے آنے والے واقعے کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دے دیا۔

ترجمان نے کہا منی پور میں خواتین سے اجتماعی زیادتی اور انھیں بے لباس کر کے گھمانا سفاکانہ اور خوفناک ہے، واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھارتی ریاست منی پور میں 2 خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ کر کے گھمایا گیا تھا، جس کی ویڈیو گزشتہ دنوں سامنے آئی تھی۔

بھارت: ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کا انسانیت سوز واقعہ

بی جے پی حکومت کے زیر اقتدار منی پور میں 4 مئی سے انٹرنیٹ بند ہے، یہی وجہ ہے کہ واقعے کی ویڈیوز تاخیر سے منظر عام پر آئیں۔

Comments

- Advertisement -