تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے افغان مفاہمتی عمل کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، انسداد دہشت گردی، امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔ افغان امن عمل میں پیشرفت کے لیے پر امید ہیں۔ باہمی برداشت، سوچ میں تبدیلی اور مفاہمت کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -