اشتہار

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے امریکی ہم منصب ٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے تفصیلی بات چیت کی۔

پاکستان امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو میں کا قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ٹونی بلنکن کی جانب سے بنوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرہ پاکستانیوں سے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا، ٹیلیفونک گفتگو میں جنوری میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان پر ایک نتیجہ خیز عالمی کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایم ایس این بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو سیلاب کے باعث مسائل کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں