واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے محکمے سے ملازمین کو نکلانے سے متعلق وضاحت کر دی۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے امریکی خارجہ پالیسی پر وزیرخارجہ مارکو روبیو کا بیان پڑھ کر سنایا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا اب امریکی مفادات کے پیش نظر فیصلے کرےگا، مارکو روبیو نے امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا منصوبہ پیش کیا ہے تنظیم نو کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جارہا ہے جہاں امریکی تجاویز کی ضرورت نہیں وہاں امریکی مشنز، سفارتکاروں کا ہونا ضروری نہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو بنیادی سفارتی اصولوں پر واپس لانا ہے مختلف ممالک کو دی جانے والی امداد کو دیکھنا ہو گا وہ امریکی مفادات کیلئے استعمال ہو رہی ہے یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات جاری ہیں اس پر ابھی بات کرنا مناسب نہیں۔