تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکہ کی برطانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کی حمایت

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ برطانوی شہری اوراس کی بیٹی پرگیس حملے میں روس ملوث ہے، گیس حملے سے متعلق برطانوی تحقیقات کے نتائج سے متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری درست ردعمل ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری اوراس کی بیٹی پرگیس حملے میں روس ملوث ہے، امریکہ اپنے قریب ترین اتحادی برطانیہ سے اظہاریکجہتی کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق روس کے حالیہ اقدام سے ثابت ہوا وہ عالمی قوانین کی نفی کرتا ہے، روس دنیا بھر کے ممالک کی حاکمیت اورسلامتی کوکمزورکرتا ہے، امریکہ یقینی بنائے گا کہ آئندہ ایسا گھناؤنا حملہ دوبارہ نہ ہو۔


برطانیہ کا 23 روسی سفارت کار نکالنے کا اعلان


خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے برطانوی شہرسالسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر23 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عین ممکن ہے کہ روس میں تیار کردہ کیمیائی مواد سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا ہو۔


برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرقاتلانہ حملہ


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر اور ان کی بیٹی کو برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر تشویش ناک حالت میں پایا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -