جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

نیویارک اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانے سے متعلق قرارداد پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے امریکی وفد کی ملاقات میں نیویارک اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانے سے متعلق قرارداد پراتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔

نیویارک اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے دورے کا اہتمام امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کیا، امریکی وفد میں انجیلا راموس، ایلس بروک،امتیاز راہی ،اطہر ترمذی ودیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر فل راموس نے کہا کہ نیویارک اسمبلی نے سسٹر اسٹیٹ کی قرارداد منظور کر چکی ہے ، اب پنجاب اسمبلی کو بھی ایسی قرارداد منظور کر لینی چاہیے، جس پر نیویارک اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانے سے متعلق قرارداد پر اتفاق کرلیا گیا۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ نرسنگ کے شعبے میں بہتری کیلئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جس پر قائم مقام گورنر نے امریکی وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ امریکی وفد پاکستان کا دورہ کرکے بہت خوش ہے ،دورے سے متعدد شعبوں میں تعاون و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ملاقات میں مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں