بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

امریکا اور طالبان کا 2 اہم نکات پر اتفاق، افغانستان سے افواج کی واپسی زیرغور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 2 اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، افواج کی واپسی اور انسداددہشت گردی کی یقین دہانی پر ڈرافت تیار ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ کی تیاری کے بعد افغان حکومتی ٹیم اپنا کام شروع کرےگی، افغان حکومت سیاسی حل اور سیزفائر پر طالبان سے مذاکرات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات پر ایک ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے، افغان طالبان سے مذاکرات میں بامعنی پیش رفت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ حتمی معاہدے میں طالبان، افغان حکومت اور دیگر شامل ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل واپس پہنچے ہیں، وہ واشنگٹن میں بھی تمام اہم پارٹنرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ امریکا طالبان مذاکرات دوحہ قطر میں 25 فروری کو شروع ہوئے، جس کے لیے پاکستان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ دو دن قبل افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے اور چند معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔

قطر مذاکرات: امریکا کا تمام شرائط منوانے کے لیے اصرار، طالبان کا انکار

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں کہ درپیش رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ان کا صرف اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں